تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس واپس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس واپس لے لیا
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرایا مگر ریفرنس دائر کرنے کے چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

ریفرنس جمع کروانے کے چند گھنٹوں بعد پی ٹی آئی نے ریفرنس واپس لے لیا۔ فیصلہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد کیا گیا۔ ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لیا گیا ہے۔ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

تحریک انصاف کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے سکدر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔

Related Posts