عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی
عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے فنڈنگ کے بدلے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کیسے برقرار رہے گی؟عمران خان بلے کی جگہ مرغی یا کٹے کا نشان رکھ لیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کے الیکٹرک پر واجب الادا سوئی سدرن کے پیسے معاف کردیے تھے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

پی پی رہنماء نے کہا کہ عارف نقوی لندن میں پکڑا گیا تو اس نے عمران خان کا نام بطور ریفرنس لکھوایا۔عمران خان جن پر بوٹ پالش کا الزام لگاتے ہیں انہوں نے ایسے کوئی کام نہیں کیے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

Related Posts