محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشیں ہوں گی، 10 سے 13 اگست کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے، 10 اگست سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوجائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے، سندھ اور گلگت میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث جڑواں شہروں سمیت نوشہرہ، مردان، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

واضح رہے کہ حالیہ ہونے والے بارشوں کے سبب سب سے زیادہ تباہی صوبہ بلوچستان میں رونماء ہوئی، شہریوں کے گھر سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے، جبکہ متعدد افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Related Posts