اسرائیل نے چھ فلسطینی بہنوں کو یتیم کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں چھ بہنیں یتیم ہوگئیں۔ چھ معصوم بہنوں کے ماں باپ ظالمانہ حملوں کا نشانہ بن گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گھر کے سربراہ اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ دونوں بد قسمت والدین کی چھ معصوم بیٹیاں اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، تاہم اب وہ والدین کے سائے سے محرومی کی زندگی گزارنے کیلئے تنہا رہ گئی ہیں۔

یتیم ہونے والی چھ بہنوں کی عمریں پانچ سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع ایک عمارت کو حملے کا نشانہ بنایا ، جس کےنتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچی اور خاتون سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر تیسیر الجعبری  کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور مزید بتایا ہے کہ حملے میں 10 افراد شہید جبکہ افراد زخمی ہوئے۔

Related Posts