دھوکے سے حکومت بنانے والے اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے، مولانا طارق جمیل

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے، غریبوں کی آہیں ان کا ستیاناس کردیں گی۔

نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بروز قیامت وزیر،حکمراں، بادشاہ اورججوں کوہاتھ باندھ کراللہ کے خصور پیش کیا جائے گا، اللہ پوچھےگا کہ حکومت،وزارت اورعدالت میں کیاکیا؟

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 0.2فیصد اضافہ، نئی قیمت 95ڈالر فی بیرل ہوگئی

معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ فیصلےصحیح نہ ہوئےتو یہ لوگ بندھے ہاتھوں کے ساتھ جہنم میں جائیں گے۔ انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے، موت کےبعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسےآخرت کوئی نہ ہو۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانوں کوخرید کرحکومت بنانے والےقیامت کےدن کا کیسےسامنا کریں گے؟ دھوکےسے حکومت بنانےوالےکیا اللہ کےسامنےکھڑے ہوسکتےہیں؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑعوام کو ذلیل وخوارکرتےرہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔

مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔

Related Posts