امریکا میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ سے مسلم کمیونٹی خوفزدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا میں 4 مسلمانوں کے قتل سے مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

ریاست نیو میکسیکو میں قتل ہونے والوں میں 3 کا تعلق پاکستان اور ایک کا افغانستان سے ہے۔ پولیس نے مقتولین کے نام جاری کردئیے ہیں۔ پاکستانی مقتولین کے نام نعیم،آفتاب اور افضال ہیں جبکہ افغان شہری محمد احمدی کا قتل نومبر2021 میں ہوا تھا۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ اس واقعے کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع، چار شہید

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اس واقعے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ انھوں نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایف بی آئی کی جانب سے ان واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts