شہباز گل کیخلاف غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ دفعہ 124 اے، 505 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں شہباز گل پرانتشارپھیلانے، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے سمیت دیگرسنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔

Related Posts