مفتاح اسماعیل کا مہنگائی سے پریشان خاتون کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتاح اسماعیل کا مہنگائی سے پریشان خاتون کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار
مفتاح اسماعیل کا مہنگائی سے پریشان خاتون کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی سے پریشان خاتون کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو جون میں حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھائی اور نہ ہمارے دور میں کسی دوا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتونِ خانہ رابعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر گزشتہ 4ماہ میں دوائیں اور بجلی سمیت اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے سے متعلق الزامات لگائے۔ خاتون کافی جذباتی ہو کر روئیں اور کہا کہ کیا ہم اپنے بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟

یہ بھی پڑھیں:

بڑھتی مہنگائی، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون  کی ویڈیو وائرل

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن کی تکلیف بے شک دلخراش ہے تاہم سچ یہ ہے کہ ان کا بل جون کا ہے اور جون میں ہماری حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ بجلی کی قیمت جولائی کے آخر میں بڑھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بہن کا یہی بھی کہنا ہے کہ بچے کو مرگی ہے جس کی دوائی مہنگی ہوگئی، تو ہمارے دورِ حکومت میں تو کسی بھی دوائی کی قیمت میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔ سابق وزیر شوکت ترین نے جنوری میں دواؤں پر سیلز ٹیکس عائد کیا تھا۔ ہم نے تواسے ختم کرکے 1فیصد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ایک فیصد کے سیلز کو بھی ختم کر رہی ہے۔ دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔ باقی اشیاء مہنگی ہوئیں، سری لنکا میں خواتین تین تین دن تک گیس سلنڈر کیلئے لائن میں لگی رہتی ہیں۔ 10 روز تک لوگوں کو پیٹرول کیلئے لائن میں کھڑے ہونا پڑتا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتونِ  خانہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر ہم باقی اشیاء کو مہنگا نہ کرتے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوسکتا تھا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے جسے بچانا ہمارا فرض ہے۔

Related Posts