کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔