پاکستان میں کورونا کے 353 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 353 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 353 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار 995 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 509 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 11ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب3.10 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 76ہزار 4 ہوگئی جبکہ کورونا کے 155 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

Related Posts