وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا کیس جیت لیا
وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا کیس جیت لیا

 بھارت کی ایک مقامی عدالت میں 22 سال تک 20 روپے کا مقدمہ چلنے کے بعد بالآخر درخواست گزار کو فتح حاصل ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکیل تنگناتھ چترویدی نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیا، تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے۔

66 سالہ تنگناتھ چترویدی نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا، مقدمے میں 22 سال کے دوران 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا ہے۔

تنگناتھ چترویدی

تنگناتھ چترویدی نے اپنی 22 سال کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی، یہ معاوضہ آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ صرف پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف جنگ تھی۔

دوسری جانب مقامی کنزیومر عدالت نے چترویدی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی ریلوے کو حکم دیا ہے کہ ان سے زائد لیے گئے 20 روپے سود سمیت واپس کیے جائیں۔

واضح رہے وکیل نے سنہ 1999 میں متھرا سے مراد آباد تک کے سفر کے دوران 2 ٹکٹ خریدے تھے جن کی قیمت 70 روپے بنتی تھی۔

تاہم جب انہوں نے بکنگ کلرک کو 100 روپے تھمائے تو اس نے 70 کے بجائے 90 روپے کاٹ کر صرف 10 روپے انہیں واپس کیے اور ان کے کہنے کے باوجود بقایا رقم واپس نہیں کی تھی، جس پر وکیل نے عدالت مین مقدمہ دج کیا تھا۔

Related Posts