سلیم بیگ ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

سلیم بیگ ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات
سلیم بیگ ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات

سلیم بیگ کو ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

محمد سلیم بیگ کو مزید تین سال کیلئے توسیع دے دی گئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی 30 ستمبر 2025ء تک کی گئی ہے۔ سلیم بیگ کی ایک بار پھر تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔

واضح رہے کہ 28 جون 2022ء سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی ہے، سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی۔

Related Posts