ملک میں مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آبا د: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے،اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی ہے اور مہنگائی کی شرح مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔

دال چنا، بیف، تازہ دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 614 پوائنٹس کا اضافہ

حالیہ ہفتے کے دوران چاول، کوکنگ آئل اور کیلا بھی سستا ہوا۔پیاز کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی جبکہ چکن بھی سستا ہوا۔

Related Posts