ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خط ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات و اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے خط میں عمران خان کو مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دہ گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کرکے تفصیلات طلب کی ہیں۔

Related Posts