شاتم رسول سلمان رشدی کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

ملعون سلمان رشدی کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل
ملعون سلمان رشدی کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

نیوجرسی: امریکا میں ہونے والے حملے میں گستاخہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی بول نہیں پا رہا اور اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت ظاہر کردی گئی

سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور جگر میں چھرا گھونپنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ ہادی مطر کے نام سے ہوئی جو امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے فیئر ویو کے رہائشی ہیں۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts