سرفراز کو نصاب میں شامل کرنے پر حسن علی کا پیغام سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سرفراز کو نصاب میں شامل کرنے پر حسن علی کا پیغام سامنے آگیا
سرفراز کو نصاب میں شامل کرنے پر حسن علی کا پیغام سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

 جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کپتان آپ واقعی ہمارے لیے مثالی شخصیت ہیں، حسن نے مزید کہا کہ میرے کپتان مجھے آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بچوں کو پیغام ہے کہ محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کریں۔

Related Posts