مجھے زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں، عروہ حسین

تازہ ترین

تازہ ترین

مجھے زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں، عروہ حسین
مجھے زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں، عروہ حسین

اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کو ایک انٹرویو میں دیکھا گیا جہاں پر انہوں نے مختلف موضوعات پر باتیں کیں۔

عروہ حسین نے کہا کہ سماج میں خواتین کو آج بھی اہمیت نہیں دی جاتی، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کے پاس نہ تو تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کی کوئی رائے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتیں کرنے والی خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مرد حضرات کے جنسی نوعیت کے لطیفوں پر بھی ہنسیں گی اور کوئی رد عمل دیے بغیر ایسے ماحول کو قبول کریں گی۔

Related Posts