قومی ترانے کا نیا ورژن کل ریلیز کیا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرقومی ترانے کا نیا ورژن کل ریلیز کیا جائے گی۔

قومی ترانے کی ریلیز سے متعلق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل ری ریکارڈڈ ترانہ لانچ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے پاکستان کی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں اور ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات پر پورا ملک خوش ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق نئے ورژن کی ‘ریکارڈنگ’ کی تیاری میں ملک بھر کے موسیقار اور گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں ترانے کا پرومو بھی شیئرکردیا۔

Related Posts