یو اے ای میں گردوغبارکا طوفان،پروازوں کا شیڈول متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

یو اے ای میں گردوغبارکا طوفان،پروازوں کا شیڈول متاثر
یو اے ای میں گردوغبارکا طوفان،پروازوں کا شیڈول متاثر

یو اے ای: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گردو غبار کے طوفان کے باعث متعددریاستوں میں حدنگاہ متاثرہ ہوئی ہے جس کے باعث ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، جبکہ بیشتر پروازی لینڈنگ نہ کرسکیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابوظبی، دبئی اور شارجہ ائیرپورٹ پر حد نگاہ متاثر ہونے سے کئیپروازیں اتر نہیں سکیں۔

گردو غبار کے طوفان کے باعث پاکستان آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، پروازوں کا رخ قریبی ریاستوں کی طرف موڑ دیا گیا، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

گردو غبار کے طوفان کے باعث دبئی سے اسلام آباد اور کراچی کی فلائٹس بھی تاخیر کا شکار ہیں، دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

مزید پڑھیں:مصر میں چرچ میں آتشزدگی سے چالیس سے زائد ہلاکتیں

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے حدنگاہ 500 میٹر سے بھی کم ہوگئی، ابوظبی ائیرپورٹ پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related Posts