اسلامی یکجہتی گیمز:پاکستان کی 2 سوئمرز کی 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رسائی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلامی یکجہتی گیمز:پاکستان کی 2 سوئمرز کی 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رسائی
اسلامی یکجہتی گیمز:پاکستان کی 2 سوئمرز کی 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رسائی

پاکستان کی بسمہ خان اور جہاں آرا نبی نے اسلامی یکجہتی گیمز کے سوئمنگ مقابلے میں 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

100 میٹر فری اسٹائل سیمی فائنل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی ایک منٹ دو عشاریہ ایک،ایک سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہیں۔

دوسری جانب پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والی سوئمر بسمہ خان کی سیمی فائنل میں ٹائمنگ ایک منٹ دو عشاریہ پانچ نو سیکنڈز رہی، انہوں نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:میسی 17 سال میں پہلی بار بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہوسکے

پاکستان کی بسمہ خان اور جہاں آرا نبی کل 100میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رات آٹھ بجے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

Related Posts