ایک منٹ کےلیے تصور کریں کہ آپکی گاڑی ہوامیں اڑ سکتی ہے۔ یہ سوچنا بھی خواب جیسا لگتا ہے نا؟ چلیں تصور کریں کہ آپ ٹریفک میں پھنسے ہیں، گاڑیوں کی ایک لمبی قطار موجود ہے۔ آپ بس ایک بٹن دباتے ہیں اور آپکی گاڑی تین منٹ میں ہوئی جہاز میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آپ کو ٹریفک جام، ٹول پلازوں اور جاری تعمیراتی کام کے باعث تاخیر سے بچتے ہوئے اپنی منزل پر بھی پہنچا دیتی ہے۔
یہ سب کچھ خواب سا لگتا ہے لیکن اسے حقیقت بنانے کیلئے متعدد کمپنیوں کی جانب سے کام کیا جارہا تھا مگر اب تک کچھ خاص پیشرفت نہیں ہوسکی، تاہم اب ایک کمپنی سیمسون اسکائی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے پروٹوٹائپ فلائنگ کار بنالی ہے۔
یہی نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس گاڑی کا معائنہ کیا ہے، گاڑی نے رن وے پر آزمائشی مراحل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور اب یہ گاڑی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔
سوئچ بلیڈ کو امریکا میں 3 پہیوں کی موٹرسائیکل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس میں پائلٹ کے ہمراہ ایک اور شخص مسافر بھی بیٹھ کر سفر کرسکتا ہے جبکہ اسے سڑک پر دوڑانے کے ساتھ ساتھ اڑایا بھی جاسکتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








