پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
حال ہی میں شہروز سبزواری کی دوسری بیٹی زہرہ کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ہوئی جس میں خاندان اور شوبز کے معروف ستاروں نے شرکت کی۔ آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں:
شہروز سبزواری نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کو اپنی بیٹی سیدہ زہرہ سبزواری کے اعزاز میں ایک دعوت پر مدعو کیا۔
صدف کنول، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری اور سفینہ بہروز کے تمام دوستوں نے دعوت میں شرکت کی اور سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول کی یہ پہلی بیٹی ہے جبکہ شہروز سبزواری کی دوسری بیٹی ہے، اُن کی ایک بیٹی سابقہ بیوی سائرہ یوسف سے بھی ہے۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں














