گانے کو اُن کے مداح کافی پسند کررہے ہیں اور اُس پر تعریفی تبصرے بھی کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ زین ملک کو ایسے دیکھ کر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں کیونکہ انھیں نہیں لگتا تھا کہ گلوکار گیگی حدید سے علیحدگی کے بعد اتنا اچھا گنگنا سکیں گے۔
واضح رہے کہ زین ملک اور گیگی حدید نے سال 2015 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی بھی ہے۔