فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہرب معز اعوان خاتون کے روپ میں مرد ہیں۔
ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مہرب معز اعوان کے حوالے سے متعدد اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں خواجہ سرا یا مخنث افراد میں شامل کرنا دھوکہ ہوگا۔
انہوں نے اپنی ایک اسٹوری میں واضح لکھا کہ پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے مگر یہ کہ مہرب معز اعوان مخنث کمیونٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص نے خود کو مرد ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون بنا کر رکھا ہوا ہے اور ہمارے بچوں کے لیے صنفی مسائل اور فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔