کراچی میں کاشیز سیلون کا برائیڈل فیسٹیول 2022 منعقد ہوا، جس میں مشہور پاکستانی شخصیات نے اپنی موجودگی سے اسٹیج پر دھوم مچا دی۔
کاشیز سیلون نے حال ہی میں اپنا پہلا سولو برائیڈل فیسٹیول منعقد کیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
کاشیز سیلون کے ڈیزائن کردہ برائیڈل ملبوسات پیش کرنے میں بہت سی مشہور شخصیات نے حصہ لیا، آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں:
واضح رہے کہ کاشف اسلم ایک ماہر میک اپ آرٹسٹ ہیں جو کہ کامیابی سے کاشیز کے نام سے اپنا سیلون چلارہے ہیں۔
کاشف اسلم اور اُن کی بہن کی انتھک محنت کی وجہ سے اُن کے سیلون کا چرچا ملک بھر میں ہے۔
کاشیز سیلون کے برائیڈل فیسٹیول میں جن مشہور شخصیات نے اسٹیج پر دھوم مچائی، اُن میں شگفتہ اعجاز، شائستہ لودھی، ریماخان، نیلم منیر، ربقیہ خان اور ثروت گیلانی شامل تھیں۔





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں















