بھارتی فلم برامہسترا کے ہدات کار ایان مکھرجی سے لائیو سیشن کے دوران زنبیر نے اپنی بیوی عالیہ بھٹ کے بڑھتے وزن پر نا مناسب مذاق کیا جو دونوں اداکاروں کے فینز کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر رنبیر کی جم کر کلاس لے لی۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم براہمسترا کے ہدایت کار ایان مکھر جی کے ساتھ ہونے والے لائیو سیشن پرعالیہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہر جگہ کیوں نہیں ہو رہی؟
سوال کے جواب میں رنبیر نے کہا کہ فلم کی پرموشن تو چار سال پہلے ہی سے کر رہے ہیں، مگر یہ فلم رنیر اورعالیہ سے بڑی ہے، جس میں ہم نے کردار ادا کیے ہیں۔
عالیہ نے کہا کہ ہم فلم کی پروموشن کریں گے لیکن فلم کا کونٹینٹ اہم ہے ہم ہرجگہ پھیلے ہوئے نہیں ہیں، جس پر رنبیر نے عالیہ کے بڑھتے وزن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کوئی پھیلا ہوا ضرور ہے۔ جس پر عالیہ ہکا بکا رہ گئیں۔
بعد میں رنیبر نے اپنے مذاق کو سمجھتے ہوئے اسے فورا ہی کہہ دیا کہ کہ جوک ۔۔ ان اے کیوٹ وے ۔۔
رنیبر کپور کے اس مذاق پر سوشل میڈیا کے صارفین کافی غصے ہیں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اپنی پریگننٹ بیوی کو ایسے کہنا نا مناسب ہے، رنبیر سے اس کی نہیں امید تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ رنبیر نے ایسا ہی دیپیکا، کترینہ اور انوشکا کے ساتھ کیا مگر عالیہ بیچاری پھنس گئی۔
رنبیر اورعالیہ کی نئی آنے والی فلم براہمسترا کے نئے گانے کا ٹیرز جاری کر دیا گیا ہے۔