کراچی، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط
کراچی، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط

کراچی: بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق موسم کی صورت حال کا جائزہ لے ریے ہیں۔ بارش کے بعد بہت سے پولنگ اسٹیشن زیر آب ہیں۔

الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی محکمہ موسمیات سے تازہ ترین صورتحال لی ہے، اس وقت حیدرآباد کے شہری علاقوں میں کافی پانی موجود ہے۔مٹیاری،دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بارش سے متاثرہ مقامات پر پولنگ اسٹیشنز متاثر ہیں، کراچی کے علاقوں خاص طور ملیر،لیاری،کھارادر،میٹھادر میں بھی پانی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:رشدی سے غلیظ انسان کوئی نہیں، میرا بیان غلط پیش کیا گیا، عمران خان

الیکشن کمشنرسندھ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنر اور کمشنر حیدرآباد سے موجودہ صورتحال کی رپورٹ طلب کی ہے، اگر اگلے ہفتے کہیں بارش ہوتی ہے تو ہم23اور24اگست تک اسکاجائزہ لیں گے،جائزہ لے کر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجیں گے۔

Related Posts