تیسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا
تیسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

روٹرڈیم: قومی ٹیم نے 3ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دیکر کلین سوئپ کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے نیدر لینڈ کو 207رنز کا معمولی ہدف دیا گیا، جس کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی کمزور ٹیم آخری اوور میں 197رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نیدر لینڈ کی جانب سے ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔

Related Posts