سگریٹس پر ٹیکس میں کئی گنا اضافہ، تاجروں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

سگریٹس پر ٹیکس میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا جبکہ چھوٹے تاجروں سے بھی بجلی کے 20 ہزار روپے سے زائد کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی منظوری دیدی، جس کے تحت تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو مقرر اور مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کردیا گیا، ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سائرہ یوسف نے دادی کی دی ہوئی نصیحت سوشل میڈیا پر شیئر کردی

آرڈیننس کے مطابق چھوٹے تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب کے بجائے 27 ارب روپے وصول ہوں گے، 20 ہزار روپے ماہانہ بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا، 20 ہزار روپے سے زیادہ کے بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی شہریوں کو الاؤنسز پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا۔

Related Posts