بگ باس کے 14 ویں سیزن میں حصہ لینے والی مشہور بھارتی اداکارہ انتقال کرگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بگ باس کے 14 ویں سیزن میں حصہ لینے والی مشہور بھارتی اداکارہ انتقال کرگئیں
بگ باس کے 14 ویں سیزن میں حصہ لینے والی مشہور بھارتی اداکارہ انتقال کرگئیں

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں حصہ لینے والی معروف بھارتی اداکارہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لینے والی بی جے پی رہنما اور اداکارہ سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔

41 سالہ سیاستدان اور اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

41 سالہ سیاستدان اور اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔—فوٹو فائل

گوا میں موجود ان کے اسٹاف نے بتایا کہ اداکارہ کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

بھارتی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سونالی فوگاٹ بگ باس کے 14ویں سیزن کا حصہ پروگرام کے وسط سے بنی تھیں، دوران شو ان کے بے باک انداز نے مداحوں کا خوب دل جیتا۔

Related Posts