مس یونیورس کے مقابلے میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

مس یونیورس کے مقابلے میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی
مس یونیورس کے مقابلے میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی

دنیا کی حسین ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار مقابلۂ حسن میں حصہ لینے کے لیے شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 ماؤں اور شادی شدہ خواتین کے لیے پابندیوں کا آخری سال ہے کیونکہ رواں سال کے بعد سے یہ خواتین بھی مس یونیورس کے مقابلے کی اُمیدوار بن سکیں گی۔

خیال رہے کہ اب تک مس یونیورس کے مقابلے میں 18 سے 28 سال کی عمر کی وہ خواتین حصہ لیتی آرہی تھیں جوکہ کنواری ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

’کناں یاری‘ کے گلوکار: صوبہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث بے گھر ہوگئے

علاوہ ازیں ’مس یونیورس‘ کا تاج عام طور پر 21 سے 26 سالہ کی دوشیزائیں ہی پہننے میں کامیاب ہوئی ہیں لیکن اب اس مقابلے میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین بھی حصہ لے سکیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین 2023 میں 72ویں ’مس یونیورس‘ مقابلے کے لیے لاگو ہوں گے۔

Related Posts