کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں کی تردید کردی گئی ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انتخابات ایک مسلسل سیاسی عمل ہے جس میں جیت اور ہار ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹی کہانیاں پھیلا کر تنظیم کی صفوں میں تذبذب کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مخالفین ایم کیو ایم کے بغض میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، جھوٹے الزامات لگانے اور منظم منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان مقبول ترین رہنما، پاکستان کا کوئی لیڈر ان کے برابر نہیں۔فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








