الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی کیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ کمیشن نے یہ فیصلہ پولیس اور دیگر اداروں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں موسم کی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے رپورٹ طلب کی ہے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 6 اہم اداروں سےفوری رپورٹ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری داخلہ چیف سیکرٹری، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر اور محمکہ موسمیات سے بھی رپورٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں شہر میں موسم کی صورتحال سے آگاہی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے دیہی سندھ میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جس کے باعث پولنگ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے متاثر ہونے پر بھی سکیورٹی اداروں سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی کردی ہے۔

Related Posts