شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں، زرتاج گل

تازہ ترین

تازہ ترین

شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں، زرتاج گل
شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں، تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

انٹرویو کے دوران زرتاج گل نے اپنے شوہر کی تعریفیں بھی کیں مگر ساتھ ہی کچھ شکوے بھی کئے، زرتاج گل نے کہا کہ انہوں نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ شاہ محمود بھی بہت اسمارٹ ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو سچ میں بہت سراہتی ہوں، میرے نزدیک پارٹی میں کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان ہی ہیں اور وہ میرے شوہر کو بہت پسند کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل کا خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کی، انہوں نے کہا کہ سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کل خود انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، بابر اعوان

شوہر ہمایوں خان نے کہا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو پہل میں ہی کرتا ہوں، جبکہ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شیخ رشید نے ایک بار مجھے جلسے میں تقریر کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ اگر آپ جیسی خواتین محنت کریں تو وہ خواتین حکومت کرتی ہیں۔

Related Posts