ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8 وکٹ سے شکست دی، کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہوگئی ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا، محمد یوسف

خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایشیاء کپ کیلئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث شاہین آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے، ان کی جگہ محمد حسنین کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کیلئے محمد حسنین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو اب تک 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

Related Posts