قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل، وزیر اعظم شہباز شریف قطری حکومت کے شکرگزار

تازہ ترین

تازہ ترین

قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل، وزیر اعظم شہباز شریف قطری حکومت کے شکرگزار
قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل، وزیر اعظم شہباز شریف قطری حکومت کے شکرگزار

دوحہ/ اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا جس پر وزیر اعظم نے قطری حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں قطر کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔ قطری عوام اور حکومت بالخصوص امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں، تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع 

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے اپنے دورۂ قطر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں زبردست مہمان نوازی اور گرمجوشی سے دوحہ میں کیے گئے استقبال پر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے 2 روزہ سرکاری دورۂ قطر کے 2 پہلو قابلِ ذکر ہیں۔ 

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا پہلو تو یہ ہے کہ پاکستان اور قطر اپنے مستقبل کے متعلق ایک واضح ویژن رکھتے ہیں جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور سنگِ میل رکھتا ہے جبکہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ دونوں ہی ممالک باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دیگر شعبہ جات پر کام کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے  پر بے حد ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ 

 

Related Posts