کوہستان میں سیلاب مزید 11 جانیں لے گیا، چارسدہ اور نوشہرہ کو سنگین خطرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

 لوئرکوہستان کے مختلف علاقوں میں مزید 11 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، جبکہ دوسری طرف سیلابی صورتحال کے باعث چارسدہ، نوشہرہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں آج مزید 3 بچوں اور 4 خواتین سمیت 11 افراد برساتی نالوں میں بہہ گئے۔

دوسری جانب ڈی سی نوشہرہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سے لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے جس سے نوشہرہ جی ٹی روڈ پر 4 فٹ پانی آنے کا خطرہ ہے۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

“غریب کا کوئی پوچھنے والا نہیں” کوہستان کے دلخراش واقعے پر عوام کا شدید ردعمل

حکام کی جانب سے نوشہرہ،جہانگیرہ سمیت ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو ضلع چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنرچارسدہ کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کا بڑا ریلا آرہا ہے،تنگی، شبقدر، سردریاب میں سیلاب کا خطرہ ہے، چارسدہ کے کچھ علاقوں میں ریلا داخل ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل دریائے سوات میں خیالی کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافے کے باعث پشاور چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

Related Posts