ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پر مشتمل تیسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پر مشتمل تیسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا
ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پر مشتمل تیسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی: ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پر مشتمل تیسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا ہے، گزشتہ شب ترک صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر 2 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ سے تیسرا امدادی سامان پر مشتمل طیارہ کراچی ائیرپورٹ پہنچا تو ڈی جی وزارتِ خارجہ اور 5 کور کے برگیڈئیر سمیت پاکستانی حکام نے برادر اسلامی ملک کے ترک طیارے کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ، ایران اور امارات کی وزیر اعظم کو تعاون کی یقین دہانی

ترک فضائیہ کے طیارے میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں سیلاب زدگان کیلئے 38 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔

دوسرے طیارے میں ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی امداد کیلئے 14 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ تیسرے طیارے کا استقبال خرم دستگیر کے ہمراہ سعید غنی اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ترک صدر  رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور شدید بارشوں اور  سیلاب سے ہونے والے جانی اور  مالی نقصان پر  اظہار تعزیت کیا اور  پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

Related Posts