اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہنستے ہوئے تصویر شیئر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں خوش ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں مسکراتے ہوئے تصویر اس لیے شیئر کررہا ہوں کیونکہ یہ جلدی اپنی جانب توجہ مرکوز کروا لیتی ہیں، دراصل میں آپ سب کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب کروانا چاہتا ہوں جو اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے۔
اداکار نے اپنے مداحوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امداد کریں، پھر چاہے وہ ایک وقت کا کھانا ہو یا ایک خاندان کے لیے خیمہ۔
فیروز خان نے کہا کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی امداد ہی کیوں نہ ہو آپ اپنے قابل بھروسہ ذرائع کے ذریعے ضرور امداد کریں، شکریہ۔
اداکار کی جانب سے اس طرح منفرد انداز سے تصویر شیئر کر کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔