آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض جاری کرنے کی منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو فراہم کردی جائیگی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کو 1ارب 17 کروڑ ڈالر جاری ہونے کا امکان

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے (آئی ایم ایف بورڈ)کی جانب سے قرض کی منظوری کی تصدیق کردی گئی، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔

Related Posts