اداکارہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔
میرا نے مزید کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی جبکہ زیادہ تر صارفین نے میرا کے اقدام کی تحسین کی ہے۔
صارفین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرا اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک بہترین کام کررہی ہے اور ہمیں ان کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔