شیر کے بچے چرانے کی کوشش، چور کو شیروں نے مار ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر کے بچے چرانے کی کوشش، چور کو شیروں نے مار ڈالا
شیر کے بچے چرانے کی کوشش، چور کو شیروں نے مار ڈالا

اکرا: گھانا کے شہر اکرا کے چڑیا گھر میں شیروں کے بچے چرانے والا شخص شیروں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے شیر نے موت کی نیند سلا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں پیش آئے واقعے کی اصل وجہ مرنے والے شخص کی جانب سے شیر کے بچوں کو چوری کرنے کی کوشش کی، چوری کے دوران شیر موقع پر پہنچ گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کرنے والا شخص شیروں کے پنجرے میں گھسنے کی کوشش میں مصروف تھا کہ شیروں کا شکار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:لاہور چڑیا گھر، شیر کوڑیوں کے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ عوام کیلئے چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔کسی بھی چڑیا گھر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts