این ڈی ایم اے نے تونسہ کے مقام پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

این ڈی ایم اے نے تونسہ کے مقام پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے تونسہ کے مقام پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت خانپور کے قریب چاچڑاں شریف کے مقام پر 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، دریا کنارے سیکڑوں دیہات، وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آچکی ہیں اور کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث لیہ میں کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، 77اسکول اور 11 مراکز صحت میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:کے پی کے میں سیلاب نے کس کاروباری شعبے کو تباہ کیا؟

این ڈی ایم اے کے مطابق مزید دیہات متاثر ہونے کے خطرے کے باعث انتظامیہ نے بستیاں اور دیہات خالی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts