سیلاب زدگان کیلئے امریکا کا مزید تین کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب زدگان کیلئے امریکا کا مزید تین کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
سیلاب زدگان کیلئے امریکا کا مزید تین کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد: ملک میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال نے گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر امریکا نے پاکستان کے لئے مزید تین کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو 3 کروڑ ڈالر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کرے گا،.پاکستان نے حالیہ سیلاب کو قومی ایمرجنسی اور 66 ڈسٹرکٹ کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امریکا 1.1 ملین ڈالر کی گرانٹ کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:این ڈی ایم اے نے تونسہ کے مقام پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹ کے مطابق مالی مدد سے سیلاب متاثرین کے لیے خوراک سمیت پینے کے صاف پانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔امریکا پاکستان میں ہونیوالے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

Related Posts