جمائما گولڈ سمتھ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

جمائما گولڈ سمتھ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیل
جمائما کا اپنے گھر کے باہر مسلم لیجمائما گولڈ سمتھ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیلگ کے احتجاج پر غصے کا اظہار

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے ہر تیسرا پاکستانی پانی میں ہے، ہر سات میں سے ایک شخص متاثر ہوا ہے، تین کروڑ تیس لاکھ افراد کو سیلاب نے متاثر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دو ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، مرنے والوں میں سے ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں موجود تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، برطانوی رکن پارلیمنٹ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے گزارش کی کہ براہِ کرم سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ آخر میں انہوں نے بینک آف خیبر اور بینک آف پنجاب میں میں امداد دینے کی اپیل کی۔

Related Posts