سیلاب کی تباہ کاریاں، کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال بند

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب کی تباہ کاریاں، کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال بند
سیلاب کی تباہ کاریاں، کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال بند

کراچی:سندھ اوربلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر کا ٹرین آپریشن معطل ہونے اور مسافروں کی آمد نہ ہونے کے باعث کراچی کا کینٹ اسٹیشن ویران ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کراچی سے اندرون ملک جانے کے لیے کوئی بھی ٹرین نہیں چلی۔کراچی کے مصروف ترین کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آج کل ویرانی کے ڈیرے ہیں۔

مسافروں اور ان کے سامان کا تعاقب کرتے قلی کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔کینٹ ریلوے اسٹیشن پرچھائی ویرانی نے دیکھنے والوں کوحیران کردیاہے۔

سیلاب کے باعث ٹرینوں کا پہیہ تو رکا ہی لیکن ان کے ساتھ ان سیکڑوں مزدوروں کی معیشت کا پہیہ بھی رک گیا جن کا روزگار صرف ٹرینوں کی آمدورفت سے وابستہ تھا۔ٹرینیں معطل ہونے سے شہری سستے سفر سے محروم ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ٹرین آپریشن کی بحالی سے پہلے پاکستان ریلوے کو تباہ حال انفرا اسٹریکچر کو بہتر بنانا ہوگا تا کہ دوبارہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب، 15لاکھ گھر منہدم، تعمیرِ نو کیلئے 450ارب چاہئیں۔وزیرِ اعلیٰ

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جب تک ٹریک سے پانی مکمل طور پر صاف نہیں ہوجاتا ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی۔محکمہ ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت صرف خیبرمیل اپ اور ڈاؤن ملتان اور پشاور کے درمیان چلتی رہے گی۔

Related Posts