ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 36 کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کمی کے بعد ستمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوران ڈکیتی خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اوگراکے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہوکر 2 ہزار 496 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Posts