انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر 218 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کی آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی طرف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رقم موصول ہونے کے بعد 9 ارب تیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔

Related Posts