سیلاب زدگان کی مدد کے بجائےسابق وزیراعظم کنسرٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب زدگان کی مدد کے بجائےسابق وزیراعظم کنسرٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو
سیلاب زدگان کی مدد کے بجائےسابق وزیراعظم کنسرٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو جلسے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی سینٹرل کمانڈ کی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے گی

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کے کنسرٹس کے انعقاد میں مصروف ہیں، ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو۔

Related Posts