ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایجین سمندر میں موجود جزیروں پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے جسے غیر فوجی علاقے کا درجہ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ وقت پڑنے پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
انقرہ نے حال ہی میں یونان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایجین جزائر کو مسلح کر رہا ہے لیکن ایتھنز نے اس الزام کی تردید کی۔